Advertisement

Geoffrey Chaucer | Geoffrey Chaucer Biography in Urdu | English Literature Writers | eCarePK.com

Geoffrey Chaucer   Geoffrey Chaucer Biography in Urdu  English Literature Writers  eCarePK.com

Geoffrey Chaucer  (1340 - 1400)

  • 1340 - Geoffrey Chaucer's probable date of birth. His father John Chaucer, a wealthy wine merchant, and mother Agnes de Copton, had minor connections at the royal court.
  • 1374 - Chaucer receives a pension from John of Gaunt and is named controller of customs and subsidy in the Port of London; also granted a daily pitcher of wine by the king. Probably writes many of his finest poems at this time, including the House of Fame, the Parliament of Fowls, Troilus and Criseyde, and the Legend of Good Women. Probably also translates Boethius's Consolation of Philosophy.
  • 1385 - Named justice of the peace for Kent; also elected to Parliament. Probably plans and begins writing his masterpiece, The Canterbury Tales, at this time.
  • 1391 - Named deputy forester of the royal forest in Somersetshire; lives there, probably working on The Canterbury Tales and writing a Treatise on the Astrolabe, an early scientific treatise .
  • 1400 - Death of Chaucer.
جیفری چاسر۔۔۔۔ انگریزی زبان کا پہلا شاعر
 جیفری چاسر انگریزی ادب کا پہلا بڑا شاعر ہے جس نے انگریزی زبان کی منفرد پہچان میں اہم کردار ادا کیا۔ چاسر کی ذاتی زندگی کے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں۔ اس کی تعلیم کے بارے کچھ معلوم نہیں۔کچھ دستیاب ڈاکومنٹس سے ایک موہوم سی تصویر بنتی ہے جس کے مطابق چاسر کی پیدائش 1340 میں اور وفات ساٹھ سال کی عمر میں 1400 میں ہوئی۔چاسر کا والد ایک معولی شراب کا تاجر تھا لیکن 1349 میں پھیلنے والی خوفناک اور تباہ کن طاعون کی وباکی بنا پر اس کے قریبی عزیز کا انتقال ہوا اور چاسر کے والد کو ایک بڑی رقم ورثہ کے طور پر ملی جس سے اس کی زندگی بدل گئی۔ اس دولت نے نوجوان جیفری کو خاندانی پیشے یعنی تجارت سے باز رکھا۔جیفری چاسر نے سرکاری ملازمت اختیار کی اور ترقی کرتے کرتے شاہ ایڈورڈ سوم کے دربار تک رسائی حاصل کی۔ 

 چاسر کے زمانے میں برطانیہ اور فرانس کے درمیان مشہور سو سالہ جنگ لڑی گئی ۔ اس جنگ میں چاسر نے سپاہی کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ چاسر ایک پڑھا لکھا شاعر تھا۔ وہ بیک وقت فرانسیسی، اطالوی، لاطینی اور انگریزی زبانوں میں مہارت رکھتا تھا۔ اپنی اس قابلیت کی بنا پر وہ دو دفع اٹلی میں سفیر کے طور پر بھیجا گیا۔ غالب امکان ہے کہ ان دو دوروں میں اس کی ملاقات اٹلی کے اس دور کے قومی شاعر بوکیچیوسے ہوئی ہو گی۔ جس کی تحریروں نے بطور شاعر چاسر کی کافی حد تک معاونت کی۔ 

 چاسر کے بارے کہا جاتا ہے کہ وہ جاتے ہوئے زمانے یعنی قرونِ وسطیٰ اور آنے والے روشن دور نشاطِ ثانیہ کی درمیانی دہلیز پر کھڑا دکھائی دیتا ہے۔ اس کی شاعری میں دونوں زمانوں کی جھلکیاں دکھائی دیتی ہیں۔ اس کی شاعری کی خاص بات اپنے زمانے سے مطابقت ہے۔ چاسر کی مشہورِ زمانہ نظم (PROLOGUE TO THE CANTERBURY TALES) چودھویں صدی کے برطانیہ کی حقیقی معنوں میں عکاسی کرتی ہے۔ اس نظم کو پکچر گیلری بھی کہا جاتا ہے جس میں اس دور کی ایک ایک تصویر سجا دی گئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اگر کوئی تاریخ کا رسیا چودھویں صدی کے بارے جاننا چاہتا ہے تو چاسر کی یہ ایک نظم ہی اس کے علم کی پیاس بجھانے کو کافی ہے۔ اس نظم کے انتیس کردار درحقیقت اس دور کے لندن کے چلتے پھرتے عوام ہیں۔ ہر میدان، پیشے اور گروہ کا کم از کم ایک نمائندہ اس نظم میں موجود ہے۔ چاسر نے اس نظم میں انتہائی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے ہر کردار کو حقیقت کے پیرائے میں پیش کیا ہے۔ ہر کردار کو انسان کی بنیادی فطرت کے سانچے میں ڈھال کر تیار کیا گیا ہے ، یوں یہ نظم ہر دور کے لیے جدیدہے اور ہر خطے کے لیے موزوں ہے۔

 جیفری چاسر نے 74 نظمیں لکھیں۔ ایک اور مشہور نظم پارلیمنٹ آف فاوٗلز سات سو مصرعوں پرمبنی ہے۔یہ نظم ایک ڈریم وژن پر مبنی ہے۔1374 میں سینٹ جارج ڈے کے موقع پر اس وقت کے حکمران شای ایڈورڈ سوم نے چاسر کے لیے زندگی بھر کے لیے ایک عجیب وظیفہ مقرر کیا۔ یہ وظیفہ شاعر کی باقی ماندہ زندگی کے لیے روزانہ ایک گیلن شراب کی فراہمی کا تھا۔ لیکن یہ وظیفہ چار سال بعد شراب کی بجائے کرنسی میں بدل دیا گیا۔ جیفری چاسر نے سیاست کے میدان میں بھی اپنا سقہ جمایا اور 1386 میں برطانوی پارلیمنٹ کا رکن بنا۔ ان دنوں پارلیمنٹ کا اجلاس سال میں صرف دو مہینے یعنی اکتوبر اور نومبر میں منعقد ہوتا تھا۔ 

 جیفری چاسر کی وفات کا سال 1400 کہا جاتا ہے۔ اس کے کتبہ پر تاریخِ وفات پچیس اکتوبر مذکور ہے۔ چاسر کو لندن کے مشہور قبرستان ویسٹ منسٹر ایبے کے گوشہ شعرا(poets corner) میں دفن کیا گیا۔ اس گوشے میں ٹینی سن، سپینسر، شیریڈن، کپلنگ،سیموئل جانسن، ہارڈی، ڈرائڈن، چارلس ڈکنز اور ڈرایٹن جیسے نامور ادیب مدفون ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جیفری چاسر پہلا شاعر تھا جو اس گوشہ شعرا میں دفن ہوا۔

Geoffrey Chaucer Profile

Geoffrey Chaucer   Geoffrey Chaucer Biography in Urdu  English Literature Writers  eCarePK.com
This is short chronology of the Geoffrey Chauser. Please share your knowledge & Information about Geoffrey Chaucer with others in the Comment Box Below.

Post a Comment

0 Comments