E-Transfer Policy 2019: Rules, Eligibility Criteria, Application Process & Allocation of Teachers
Govt. of Punjab has Introduced e-Transfer Policy for the Teachers Transfers, who are working in the different School of Punjab under School Education Department Punjab. This policy has been approved by the Secretary Education, Punjab on 23rd April 2019. All the new transfers and rationalization of teachers will be made under this policy. This policy contains:
- General Rules for Transfer Application
- Rules for Mutual Transfer
- Rules for Transfer on Wedlock basis
- Rules for Transfer on Compassionate Grounds
- Rules for Transfer on Open Merit
- Process for Transfer Application for Teachers
- Process for Transfer Application for SED
- Teachers Allocation Criteria i.e Rationalization of Teachers
- Date awaited from SED
- Transfer between Posts (Transfers between two different posts can be done if they have same subjects)
٭٭٭٭ای ٹرانسفر پالیسی -2019٭٭٭٭
٭سکول میں واحد ایس ایس ٹی سائنس تبادلہ نہیں کروا سکتا
* ایس ایس ٹی کمپیوٹر سائنس صرف اس سکول میں تبادلہ کروا سکتے ہیں جہاں پر آئی ٹی لیب موجود ہو اور جہاں جماعت نہم و دہم کی مجموعی تعداد 60 سے کم نہ ہو.
* میل حضرات صرف میل سکولز میں اور فی میل صرف فی میل سکولز میں اپلائی کر سکتے ہیں..
* ویڈ لاک ٹرانسفر اس صورت میں قابل قبول نہ ہو گا اگر اس کے نتیجے میں ٹیچرز کی تعداد 2 سے کم ہو جائے.
* اوپن میرٹ ٹرانسفر کے لئے وہ ٹیچر اہل ہو گا جس نے موجودہ سکول میں کم از کم 3 سال کا عرصہ گزارا ہو.
٭پی ایس ٹیز (ای ایس ای ) سے تبادلہ کروا سکتے ہیں۔
* وہ پی ایس ٹی حضرات ٹرانسفر کیلئے اہل ہیں جن کے سکول میں ٹیچرز کی تعداد مطلوبہ تعداد سے زیادہ ہے.
مثال کے طور پر اگر کسی سکول میں پی ایس ٹی اساتذہ 6 کام کر رہے ہیں اور اس سکول میں 4 اساتذہ کی ضرورت ہے تو وہاں صرف 2 اساتذہ ٹرانسفر کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔
٭کنٹریکٹ اور ریگولر پوسٹس اب ایک جسیی یعنی برابر طور پہ دیکھی جائیں گی ۔مثال کے طور پہ اب ای ایس ٹی-انگریزی (ایس ای ایس ای -انگریزی ) کے ساتھ ٹرانسفر کرا سکے گا۔
٭ٹرانسفر خالی سیٹوں پہ ہوگا۔
٭کسی سکول میں ٹرانسفر پہ اپلائی کرنے کی صورت میں اگر اس کی کیٹگری کا کوئی ٹیچر سکول میں نہ رہے تو وہ اپلائی نہیں کر سکے گا۔مثال کے طور پہ اگر ایس ایس ٹی (سائنس -ٹیچر) ٹرانسفر کے لیے اپلائی کرتا ہے اور اس کے سکول میں کوئی اور ایس ایس ٹی (سائنس ) نہیں ہے تو وہ اپلائی نہیں کر سکتا۔مگر یہ شرط ایس ایس ٹی (کمپیوٹر سائنس ) ، ہیڈماسٹر،سینئر ہیڈ ماسٹر اور پرنسپل کے لیے لاگو نہیں ہوگی ۔
٭ڈسٹرکٹ ٹرانسفر کے لیے اپلائی کرنے والوں کی درخواستوں پہ ضلع کے اندر ٹرانسفر آرڈر ہونے کے بعد غورکیا جائیگا۔
٭ٹرانسفر کے لیے میوچل یا اوپن میرٹ اپلائی کرنا ہوگا۔
٭ٹرانسفر کے آرڈر ہونے کے بعد نئے سکول میں جوائننگ دینا ہوگی ۔فراغت نہ پانے والے ٹیچرز کو "پیڈا ایکٹ " کے تحت سزاد ی جا سکتی ہے ۔
٭٭٭میوچل ٹرانسفر٭٭٭
* باہمی تبادلہ صرف اس صورت میں قابل قبول ہو گا جب ٹیچر کی بقایا سروس ایک سال سے زیادہ رہتی ہو۔
٭باہمی تبادلہ دوسرے اضلاع میں نہیں ہوسکے گا۔
٭باہمی تبادلہ کے لیے دونوں ٹیچرز کی رضا مندی ضروری ہے۔
٭باہمی تبادلہ سیم کیٹگری اور سب جیکٹ کے تحت ہوگا۔
٭٭٭٭ویڈ لاک بیس٭٭٭
٭صرف خواتین اساتذہ کرام اپلائی کر سکیں گی۔
٭اگر ایک سکول میں 2 ٹیچرز ہونگی تو تبادلہ نہ ہوگا۔
٭نکاح نامہ اور خاوند کا سروس سرٹیفکیٹ ساتھ اپ لوڈ کرنا ہوگا۔
٭٭٭کمپیشینیٹ گراونڈ٭٭٭
٭اگر ایک سکول میں 2 ٹیچرز ہونگی تو تبادلہ نہ ہوگا۔
٭اس کے تحت اس میں بیوہ،طلاق یافتہ اور معذور اساتذہ کرام آئیں گے۔اس میں بیوہ کو خاوند کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ ، طلاق یافتہ کےلیے طلاق نامہ اور معذورکےلیے معذوری سرٹیفیکیٹ بھی ساتھ اپلوڈ کرنا ہوگا۔
٭٭٭ٹرانسفر کے لیے میرٹ کے مارکس ٭٭٭٭
٭فاصلہ کے 20 مارکس ہیں۔
(تحصیل کے لیے ) 8 کلومیٹر کے فاصلے سے زیادہ ہونے کی صورت میں ہر کلومیٹر کے لیے 5۔0 مارکس رکھے گئے ہیں۔
(ضلع کے لیے ) 16 کلومیٹر کے فاصلے سے زیادہ ہونے کی صورت میں ہر کلومیٹر کے لیے 25۔0 مارکس رکھے گئے ہیں۔
(صوبائی لیول کے لیے )24 کلومیٹر کے فاصلے سے زیادہ ہونے کی صورت میں ہر کلومیٹر کے لیے 25۔0 مارکس رکھے گئے ہیں۔
(انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفر) کےلیے فاصلہ کے مارکس نہ ہونگے ۔
٭سروس مدت کے 30 مارکس رکھے گئے ہیں۔
٭سینیارٹی کے 20 مارکس رکھے گئے ہیں۔
٭ویڈ لاک کے 15 مارکس رکھے گئے ہیں۔
٭کمپیشینیٹ گراونڈ کے 15 مارکس رکھے گئے ہیں۔
٭٭٭٭ای ٹرانسفر پہ اپلائی کرنے کا طریقہ کار٭٭٭٭
٭ٹرانسفر کےلیے مقررہ تاریخ میں آن لائن اپلائی کرناہوگا۔
٭درخواست میں 5 سکولز کےلیے "ترجیح دی جائیگی "
٭درخواست کو "سب مٹ " کرنے سے پہلے سکول کی ترجیحات میں تبدیلی کی جا سکتی ہے ۔سب مٹ ) ہونے کے بعد تبدیلی نہیں کی جاسکے گی۔
٭کسی کی درخواست پہ اعتراض ہونے کی صورت میں "آن لائن ہاٹ سسٹم " کے ذریعے شکایت بھی کی جا سکے گی۔
٭خالی آسامیوں کی لسٹ ویب پہ جاری کی جائیگی۔
0 Comments
We are pleased to see you here! Please mention your suggestion or query in the comments box below.